غوث شاہ لائبریری کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ

June 24, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)کمشنر لاہور لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سرکلر روڈغوث شاہ لائبریری اور پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کا جائزہ لینے کے لیے دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ غوث شاہ لائبریری کی ازسر نو تعمیر کا فیصلہ، ملٹی سٹوری عمارت تعمیر کی جائے۔ سرکلر روڈملٹی سٹوری عمارت میں وسیع لائبریری، ڈسپنسری اور پارکنگ بنے گی۔ کمشنر لاہور کو سرکلر روڈ کے قریب نئے پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر کیلئے بریفنگ دی گئی۔