ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا زیرتعمیر ہوم اکنامکس کالج بہاولپور کا دورہ

June 24, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفرنے زیر تعمیر ہوم اکنامکس کالج بہاولپور کا دورہ کیا۔ضلعی انتظامیہ، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ، پی اینڈ ڈی اور میپکو کے حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب نے بلڈنگ کے مختلف حصے دیکھے اور تعمیراتی معیار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہوم اکنامکس کالج 23کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا جارہا ہے۔