ملکہ سے ہاتھ ملانے والا یہ نوجوان کرکٹر کون ہے؟

June 24, 2022

عمران خان اور ملکہ برطانیہ کی یادگار تصویر

دُنیائے کرکٹ کے لیجنڈری کرکٹر اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ملکہ برطانیہ کے ساتھ ہاتھ ملانے کی نایاب تصویر وائرل ہوگئی۔

جیونیوز کے صحافی سہیل عمران کی جانب سے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ماضی کی یہ نایاب تصویر شیئر کی گئی ہے۔

صارفین نے ٹوئٹ پر ردّعمل دیتے ہوئے عمران خان کی تصاویر شیئر کیں۔

یہ تصویر کب کی ہے؟

عمران خان اور ملکہ برطانیہ کی یہ تصویر سال 1971ء کی ہے، انہوں نے برمنگھم میں 1971ء کی انگلش سیریز کے دوران 18 سال کی عمر میں پاکستان کے لیے ڈیبیو کیا تھا۔

انگلینڈ کے خلاف کھیل کے بعد پاکستان کی کرکٹ ٹیم سے ملکہ برطانیہ نے ملاقات کی تھی۔