وزیرستان کے کمسن بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

June 24, 2022

رواں برس پولیس کےتمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے ترجمان کے مطابق 8 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق اس بچے کا تعلق شمالی وزیرستان کی میر علی یونین کونسل 7 سے ہے۔ رواں برس پولیس کے تمام کیسز شمالی وزیرستان سے رپورٹ ہوئے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق میر علی سے پولیو کیسز کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

دریں اثنا وفاقیوزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ملک بھر سے تعاون کی ضرورت ہے۔ تمام والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے معاملے کو یقینی بنائیں۔