• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غذائیت سے بھرپور چیری کے صحت کیلئے فوائد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

چیری غذائیت سے بھرپور ہونے کی وجہ سے صحت کے لیے بہت مفید سمجھی جاتی ہے۔

چیری فائبر، وٹامنز، معدنیات اور دیگر ضروری غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے اور ایک تحقیق کے مطابق لمبے تنوں والی چیری خاص طور پر قیمتی ہوتی ہے کیونکہ اس میں پوٹاشیم، میگنیشیم، کیلشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں۔

خلیات کا تحفظ

چیری میں اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہےجو جسم میں خلیات کے  نقصان سے لڑنے میں مدد دے سکتی ہے جو کہ قدرتی طور پر سوزش، جسمانی مشقت، تمباکو نوشی، آلودگی یا تابکاری سے ہو سکتا ہے۔

سوزش میں کمی

چیری میں موجود غذائی اجزاء جسم میں سوزش کو کم کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔

پٹھوں کے درد کا علاج

چیری کا جوس جسمانی ورزش کے نتیجے میں پٹھوں کو پہنچنے والے نقصان کو کم کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ میراتھن میں حصّہ لینے والے جن کھلاڑیوں نے مقابلے سے پہلے اور بعد میں کئی دنوں تک چیری کا جوس پیا وہ لمبی دوڑ کے بعد جسمانی دباؤ اور پٹھوں کے درد سے زیادہ مؤثر طریقے سے صحت یاب ہوئے۔

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید

ذیابیطس میں مبتلا 19 خواتین پر مشتمل ایک اور تحقیق سے پتا چلا ہے کہ 6 ہفتوں تک روزانہ چیری کا جوس پینے والوں کے وزن، بلڈ پریشر اور بلڈ شوگر میں کمی ہوئی۔

امراضِ قلب کے خدشات میں کمی

چیری کا جوس کولیسٹرول کی سطح کو بھی کم کرتا ہے اور ممکنہ طور پر امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کے خطرے کو بھی کم کرتا ہے۔

 نیند میں بہتری

چیری کا جوس میلاٹونن کا قدرتی ذریعہ ہے جو نیند کو بہتر کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔

دماغی صحت کیلئے مفید

چیری میں موجود سرخ رنگت جسے اینتھوسیانین کہا جاتا ہے، یہ یادداشت کو بہتر بناتا ہے۔

صحت سے مزید