• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبرپختونخوا: ڈیڑھ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

پاکستان میں پولیو وائرس کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خیبرپختونخوا کے محکمۂ صحت کے حکام کے مطابق ضلع ٹانک میں ڈیڑھ سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں رواں سال پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد 13 ہوگئی ہے جبکہ اب تک خیبرپختونخواہ سے پولیو کے سات کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔

محکمہ صحت کے حکام کے مطابق سندھ میں 4، پنجاب اور گلگت بلتستان میں ایک ایک بچہ پولیو سے متاثر ہے۔

صحت سے مزید