ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز نے دو دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

June 24, 2022

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔