سلمان نعیم کی کامیابی سے مزید ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے،علی موسیٰ گیلانی

June 25, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کےرہنما علی موسیٰ گیلانی نے کہا ہے کہ نیازی دور حکومت میں اربوں ، کھربوں کے قرضے لیے گئے لیکن عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پائیدار منصوبے نہیں بنائے گئے، پی پی حلقہ 217میں لیگی امیدوار سلمان نعیم کی کامیابی سے مزید ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران غلہ منڈی کے صدر راجہ مدثر قریشی کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر سابق چیئرمین یوسی اختر عالم قریش، سابق چیئرمین یوسی رانا محمد ابرہیم مدنی ، بابا ارشد بھٹہ مزمل فاضل قریشی اور دیگر موجود تھے۔