چینیوں نے نیا سیلفی ٹرینڈ سیٹ کردیا

June 27, 2022

چینیوں کا تیزی سے وائرل ہوتا سیلفی اسٹائل اب دنیا کو بھی بھا گیا۔

اب چینی منچلے فون یا سیلفی اسٹِک سے نہیں بلکہ سیلفی ڈرون سے لے رہے ہیں اور ان کی یہ ادا دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔

یہ کہنا تو مشکل ہے کہ اس ٹرینڈ کا آغاز کس نے کیا لیکن چین سے تعلق رکھنے والے ہزاروں فوٹوگرافی کے شوقین نت نئے زاویے سے تصاویر لینے کی جستجو میں رہتے ہیں ۔

ان کا یہ ہی شوق اور ہر لمحہ کچھ نیا کر دکھانے کی لگن نے اب ڈرون سیلفی اسٹائل متعارف کروا دیا ہے جسے اب دنیا بھر میں مقبولیت مل رہی ہے۔