لندن میں دو تاریخی عمارتوں کو انہدام سے بچانے کیلئے مہم کا آغاز

June 29, 2022

لندن ( پی اے ) دو تاریخی عمارتوں کو انہدام سے بچانے کیلئے ایک کمپین شروع کی گئی ہے۔ سٹی آف لندن کارپوریشن ( سی ایل سی ) لندن کے باسشن ہائوس اور میوزیم آف لندن کو گرانا چاہتی ہے اور ان کی جگہ 780000 سکوائر فٹ ( 72500مربع میٹر ) کا آفس بلاک بنانے کی خواہاں ہے۔ تقریباً 90فیصد ریذیڈنٹس نے انہدام کے متبادل کیلئے ووٹ دیا ہے لیکن کمپین گروپ باربیکن کوارٹر ایکشن نے سی ایل سی پر زور دیا کہ وہ اس انہدام سے پیدا ہونے والے معاشی اور ماحولیاتی مسائل کی وجہ سے اپنے پلانز پر نظر ثانی کرے ۔ کارپوریشن کو لکھے گئے ایک کھلے خط میں کمپین گروپ نے کہا کہ اس کام سے کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) خالص اضافہ ہوگا۔ سی ایل سی نے جو پلانز جمع کرائے تھے اس کے مطابق میوزیم کو ری لوکیٹ کیا جائے گا جبکہ باربیکن سینٹر جو 1970 کی دہائی میں تعمیر ہوا تھا اور یہ گریڈ ٹو لسٹڈ ہے لیکن لوکل اتھارٹی نے میوزیم آف لندن اور باسشن ہائوس کیلئے 2019میں استثنٰی حاصل کر لیا تھا۔ اس کا مطلب ہے کہ ان سائٹس کو بغیر کسی خوف کے مسمار کیا جا سکتا ہے حالانکہ انہیں لسٹڈ سٹیٹس دے کر محفوظ کیا گیا تھا جبکہ ان کیلئے استثنیٰ موجود ہے جو فی الحال 2024میں ختم ہو رہا ہے۔ کارپوریشن کے پلانز کے بارے میں کارپوریشن پلانز کے بارے میں مشاورت ہوئی تھی جس میں ریذیڈنٹس نے مایوس کیا تھا کیونکہ 88فیصد نے انہدام کے متبادل کیلئے دیا تھا ۔ باربیکن ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایڈم ہوگ نے کہاکہ یہ کوتاہ نظر والی تجویز ہے جس میں وژن کی کمی ہے اور اور اس میں بظاہر پیسہ اکٹھا کرنے کی خواہش کارفرما ہے۔ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ اس سکیم کو لوکل ریذیڈنٹس اور کمیونٹی کی حمایت حاصل ہے۔ اور یہ خود شہر کی اپنی بہت سی پالیسیز سے متصادم ہے۔ باربیکن کوارٹر ایکشن کے سے منسلک برنابی سپریئر نے کہا کہ ہم ان تمام لوگوں سے مطالبہ کر رہے ہیں جو باربیکن کوارٹر سے محبت کرتے ہیں اور باربیکن کوارٹر اور لندن سے محبت کرنے والے تمام افراد سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مشاورت کا جواب دیں اور سٹی آف لندن کو روکیں ‘ اور اس پر نظرثانی کریں اور اس ری سیٹ کریں اور ایک متبادل پلان تیار کرنے کیلئے ریذیڈنٹس کے ساتھ مل کر تعمیری کام کریں جو کمیونٹی کا بائی ان حاصل کرے اور منزل کے شہر کیلئے ان کے عزائم میں کنٹری بیوشن کرے۔