گال گیڈٹ کی عالیہ بھٹ کو ننھے مہمان کی آمد کی خبر پر مبارک باد

June 30, 2022

ممبئی (آئی این پی) ہولی وڈ کی اداکارہ گال گیڈوٹ نے بولی وڈ کی مشہور جوڑی اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبر پر جوڑے کو مبارکباد دی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہولی وڈ کی اداکارہ گال گیڈوٹ نے بولی وڈ کی اداکارہ عالیہ بھٹ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خبر پر کمنٹ کرتے ہوئے ہارٹ ایموجیز بنائے۔یاد رہے کہبولی وڈ کی صف اول کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے گزشتہ روز اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ ان کے ہاں بہت جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔اداکارہ کے اس اعلان کے ساتھ ہی ان کے شوہر رنبیر کپور جو کہ آج کل اسپین میں اپنی فلم کی شوٹنگ کررہے ہیں انہوں نے وہاں اپنے ہونے والے بے بی کے لئے شاپنگ شروع کر دی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے اپنے بے بی کے لئے کپڑوں کی شاپنگ عالیہ کی انسٹاگرام پوسٹ سے پہلے شروع کر دی تھی۔