پیک اوقات میں توانائی کا کم استعمال، اسمارٹ میٹرصارفین کو ادائیگی کرنے کا منصوبہ

June 30, 2022

راچڈیل(نمائندہ جنگ) مہنگائی اور سخت حالات میں جدوجہد کرنے والے خاندانوں کو اس موسم سرما میں کم توانائی استعمال کرنے کے لیے ادائیگی کی جا سکتی ہے کیونکہ نیشنل گرڈ بلیک آؤٹ کے خطرے کو کم کرنے کی کوشش کرتا ہے،ا سمارٹ میٹر والے صارفین کو کمپنی کے زیر غور منصوبوں کے تحت پِیک اوقات میں ان کے استعمال میں کمی کے لیے ادائیگی کی جائے گی۔ نیشنل گرڈ ان منصوبوں کو پیداوار بڑھانے کے لیے فوسل فیول پاور پلانٹس کی ادائیگی کے بجائے روشنیوں کو روشن رکھنے کا ایک سستا اور زیادہ ماحول دوست طریقہ سمجھتا ہے، بجلی اور گیس کی ترسیل اور تقسیم کی ذمہ دار فرم یوکرین پر روس کے حملے سے پیدا ہونے والے توانائی کے بحران کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کوشاں ہے، اس کی وجہ سے روس نے یورپ کو توانائی کی سپلائی محدود کر دی ہے، تجاویز میں ہے کہ گھرانوں کو ہر کلو واٹ گھنٹے کے لیے6 پائونڈ تک کی ادائیگی کی جائے گی جو وہ اپنے عروج کے اوقات میں استعمال کرنے سے گریز کرتے ہیں، اس کا موازنہ 28.34p گھروں کی فی کلو واٹ فی گھنٹہ ادائیگی سے ہے جو10گھنٹے تک 100واٹ کے لائٹ بلب کو پاور کرنے کے لیے کافی ہے نیشنل گرڈ جو لاکھوں خاندانوں کو اسکیم پیش کرنے کے لیے کوشاں ہے، نے کہا ہے کہ ڈیمانڈ شفٹنگ صارفین کے پیسے بچانے اور کاربن کے اخراج کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے خاندان توانائی کے بلوں کے ساتھ جدوجہد کر رہے ہیں جن میں اس سال 54فیصد (اوسط 693) پائونڈ کا اضافہ ہوا ہے، جب انرجی ریگولیٹر آفجیم اکتوبر میں قیمت کی حد کو بڑھاتا ہے تو وہ مزید 800پائونڈ سے بڑھ کر اوسطاً 2800 سالانہ تک پہنچنے کے لیے تیار ہیں، نیشنل گرڈ ای ایس اونے اس سال صارفین کے ساتھ تجاویز کا تجربہ کیا اور اب وہ لاکھوں گھرانوں کو اسکیم پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، خیال کیا جاتا ہے کہ اس نے پچھلے ہفتے سپلائرز کو خط لکھا تھا جس میں ان سے یہ جائزہ لینے کے لیے کہا گیا تھا کہ ان کے صارفین کو پیک اوقات میں کتنی کم توانائی استعمال کرنے پر آمادہ کیا جا سکتا ہے، اسکیم کی لاگت کو توانائی کے بلوں میں شامل کیا جائے گا لیکن کہا جاتا ہے کہ نیشنل گرڈ کا خیال ہے کہ سپلائی بڑھانے کے لیے اضافی چارج پاور پلانٹس کی ادائیگی کی لاگت سے کم ہوگا نیشنل گرڈ کا خیال ہے کہ سپلائی بڑھانے کے لیے اضافی چارج پاور پلانٹس کی ادائیگی کی لاگت سے کم ہوگا وزرا کو گزشتہ ماہ خبردار کیا گیا تھا کہ یوکرین میں جنگ کی وجہ سے اس موسم سرما میں 60لاکھ گھرانوں کو بلیک آؤٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، حکومت کا بدترین صورت حال جسے وائٹ ہال نے تیار کیا ہے ظاہر کرتا ہے کہ اگر روس یورپ کی سپلائی بند کر دیتا ہے تو گیس کی نمایاں کمی ہو سکتی ہے وائٹ ہال کی بدترین صورت حال کی ماڈلنگ کا کہنا ہے کہ برطانیہ کو اپنے گیس ہنگامی منصوبوں پر عمل درآمد کرنا پڑے گا جس میں گیس سے چلنے والے پاور اسٹیشن بند نظر آئیں گے اس سے بجلی کی قلت پیدا ہو جائے گی جو حکومت کو 1970 کی دہائی میں ایڈورڈ ہیتھ کے تین دن کے ہفتے کی طرح راشن دینے پر مجبور کر سکتی ہے ۔