نیٹو طرز کا ایشیائی اتحاد قبول نہیں، شمالی کوریا کی دھمکی

June 30, 2022

کراچی(نیوزڈیسک)شمالی کوریا نے جزیرہ نما کوریا میں امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کے سلامتی تعاون کے لیے نیٹو طرز کے ایشیائی اتحاد کی مذمت کی ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے باہمی تعاون اور سلامتی کے منصوبے کو نیٹو کی ایشیائی شکل قرار دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔