سود کے خاتمہ سے ہی معاشی استحکام اور خوشحالی کی امید کی جا سکتی ہے، سعد رضوی

June 30, 2022

لاہور(خبرنگار)امیر تحریک لبیک حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ اسلامی نظام معیشت سود کی ممانعت کرتا ہے اور سود کی روک تھام سے ہی معاشی استحکام اور خوشحالی کی امید کی جا سکتی ہے۔ قرآن و سنت کی روشنی میں سودکی ممانعت کی گئی ہے، دو دہائیاں گزرنے کے بعد بھی سود سے پاک معاشی نظام کے لیے حکومت کا وقت مانگنا سمجھ سے بالا تر ہے۔