سلمان خان کو ماموں بنانا چاہتی ہوں، راکھی ساونت

June 30, 2022

فوٹو: فائل

بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت نے کہا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کے ’بھائی‘ سلمان خان کو ماموں بنانا چاہتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق راکھی ساونت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شادی کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم وہ چاہتی ہیں کہ ان کا بوائے فرینڈ عادل انہیں اچھی طرح جان لے تاکہ شادی کے بعد مسائل نہ ہوں۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو پھر مجھے یا عادل کو سر پھوڑنا پڑے۔

عالیہ بھٹ کے امید سے ہونے سے متعلق سوال کے جواب میں راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ عالیہ ماں بننے والی ہیں یہ تو بہت ہی اچھی بات ہے، میں خالہ بن گئی ہوں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں بہت جلد سلمان خان کو ماموں بنانا چاہتی ہوں۔