واسا جلوس روٹس پر گٹروں کے ڈھکن ٹھیک کرے، کمشنر کی ہدایت

July 01, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے کہا ہےکہ واسا محرم الحرام کے پیش نظر جناح سینما تا گھنٹہ گھر کام یوم عاشور کے بعد شروع کرے۔یہ بات انہوں نے واسا کے ترقیاتی منصوبوں بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔کمشنر نے کہا کہ واسا جلوس روٹس پر گٹروں کے ڈھکن مرمت کرے۔ 10 محرم الحرام کے بعد مین سیور لائن ڈالنے کے کام کا آغاز کیا جائے،انہوں نے واسا کو نواب پور روڈ کلئیر کروا کر جلوسوں کیلئے راہ ہموار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ چونگی8تا9 فورس مین کو 45 دنوں میں مکمل کی جائے۔