ایسا بھارتی خاندان جس کا ہر فرد ڈاکٹر ہے

July 01, 2022

تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارت میں ایک خاندان ایسا ہے جس کا ہر فرد ڈاکٹر ہے، خاندان میں ڈاکٹر بننے کی یہ روایت ایک صدی سے چلی آرہی ہے، اس وقت اس خاندان میں کُل 150 ڈاکٹرز ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس روایت کی بنیاد خاندان کے ایک بزرگ لالہ جیونمل نے رکھی۔

انہوں نے یہ روایت مہاتما گاندھی کے اس نظریے سے متاثر ہوکر رکھی کہ اس ملک کا مستقبل تعلیم اور صحت کی سہولتوں کے معیار پر منحصر ہے۔ اسی وقت لالہ جیونمل نے اپنے چاروں بیٹوں کو ڈاکٹر بنانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اس خاندان کی نئی نسل کو ڈاکٹر بننے کے لیے راضی کرنا بہت مشکل ہے کیوں کہ یہ شعبہ محنت اور قربانی مانگتا ہے۔

خاندان کے ایک بیٹے نے مینجمنٹ کی تعلیم چھوڑ کر میڈیکل کا پیشہ اختیار کیا جو آج ایک کامیاب سرجن ہے۔

اس خاندان کا ایک اسپتال پاکستان کے شہر جالاپور جب کہ دوسرا جیونملہ اسپتال دہلی میں قائم ہے۔

ان کے اسپتال سے کسی بھی مریض کو صرف اس لیے واپس نہیں بھیجا جاتا کہ اس کے پاس علاج کروانے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔