چوہدری سرور کی 40سے زائد اراکین بر طانوی پارلیمنٹ اور لارڈز سے ملاقاتیں

July 05, 2022

لاہور(نمائندہ خصوصی) آل پارٹیز ٹاسک فورس بر ائے کشمیر کے چیئر مین وسابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور کی 40سے زائد اراکین بر طانوی پارلیمنٹ اور لارڈز سے ملاقاتیں ʼیاسین ملک کی رہائی کے مطالبہ کی قراداد بھی آف کامنز میں منظوری کے لیے پیش کی جائے گیʼبرطانوی اراکین پار لیمنٹ اور لارڈز نے یاسین ملک سمیت تمام کشمیری قیدیوں کی رہائی اور بھارت سے کشمیر یوں پر جاری مظالم بند کر نے کا مطالبہ کر دیاʼاسکائوٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور نے یاسین ملک کی رہائی کے لیے قرارداد اسکائوٹش پارلیمنٹ میں پیش کر نے کا اعلان کردیا ۔