• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریکارڈ یافتہ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)گلشن راوی پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا، جبکہ اس کا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس ترجمان کے مطابق توحید پلی کے قریب دو ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے کارروائی کی۔ پولیس کو دیکھتے ہی ملزمان نے سیدھی فائرنگ شروع کر دی، جس کے بعد پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
لاہور سے مزید