لاہور(خصوصی رپورٹر)لاہور شہر میں علی الصبح سے بارش کا تیسرا سپیل جاری ہے۔ کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے نکاسی آب آپریشن و ایریاز کلیرنس جائزہ کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے مزنگ، قرطبہ، جیل روڈ، فیصل چوک، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی اور لکشمی کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ڈیوس روڈ پر معمولی پانڈنگ کو فورا کلیر کرنے کیلئے مزید مشینری لگانے کی ہدایت دی۔ اس موقع پر کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف نے کہا ہے کہ صبح ساڑھے 5 بجے سے شہر میں مون سون بارش کا تیسرا سپیل جاری ہے، بارش کے دوران متواتر نکاسی عمل بھی جاری ہے، متواتر آپریشن جاری رہنے سے بھی پانڈنگ کلیر ہے، نشیبی آبادیوں اور ایریاز پر مکمل فوکس ہے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ تیسرا سپیل رکا ہے اب کم سے کم وقت میں ایریاز کو کلیر کیا جارہا ہ ہے