• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب کو ممکنہ سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کئے جارہے ہیں، سلمان رفیق

لاہور (جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس میں صوبائی ایمرجنسی سنٹرکا دورہ کیا جہاں ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر عباس میلہ نے صوبائی وزیر کو مون سون سیزن و دریاؤں میں پانی کے بہاؤ سے متعلق تازہ معلومات فراہم کیں۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کے تحت پنجاب کو سیلاب سے محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے۔ ریسکیو کو اربوں روپوں کی لاگت کے جدید آلات سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔
لاہور سے مزید