• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانگامنڈی: جوس کی رقم پر تلخ کلامی ملزمان کی فوڈ پوائنٹ پر فائرنگ

لاہور(کرائم رپورٹر)مانگامنڈی میں معمولی تلخ کلامی کے بعد فوڈ پوائنٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے، فوٹیج میں ایک ملزم کو فوڈ پوائنٹ کے عملے پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ بودا جٹ اور دو نامعلوم افراد کی جوس کی رقم کم دینے کے معاملے پر فوڈ پوائنٹ کے عملے سے تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد مبینہ طور پر بودا جٹ نے طیش میں آکر 30 بور پستول سے فوڈ پوائنٹ کے مالک اور عملے پر فائرنگ کر دی۔
لاہور سے مزید