• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحت کارڈ کےتحت جنرل ہسپتال میں قرنیہ ٹرانسپلانٹ پروگرام کی باضابطہ منظوری

لاہور ( جنرل رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے انسانی اعضاء کی پیوندکاری انیشیٹو اور صحت کارڈ پروگرام کے تحت لاہور جنرل ہسپتال میں قرنیہ ٹرانسپلانٹ (کیراٹوپلاسٹی) پروگرام کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے۔ اس اہم پیشرفت پر پرنسپل امیرالدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا ہیلتھ ویژن صوبے کے غریب عوام کو عالمی معیار کی طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
لاہور سے مزید