• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلزپارٹی نے اجازت نہ ملنے پر مینار پاکستان سے جلسے کا مقام تبدیل کردیا

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) پیپلزپارٹی نے مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے پر گورنر ہاؤس ہاؤس میں پروگرام منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلزپارٹی لاہور کے صدر فیصل میر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پیپلز پارٹی نے آج گورنر ہاؤس میں جلسے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے پرنسپل سیکریٹری کی زبانی اجازت کی یقین دہانی کے بعد ہم دو روز سے مینار پاکستان پر جلسے کی تیار کررہے تھے اور اسٹیج بھی تیار کرلیا تھا۔
لاہور سے مزید