لاہور(خبرنگار)دریائے راوی کا سیلابی پانی مریدکے کی آبادی میں داخل ہو گیا، مرکزی مسلم لیگ کے شعبہ خدمت خلق کی ذیلی تنظیم مسلم ریسکیو مشن نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع کر دیا،مسلم ریسکیو مشن کی کشتیاں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں، شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے چیئرمین شعبہ خدمت خلق پاکستان چوہدری شفیق الرحمن وڑائچ کی ہدایت پر مسلم ریسکیو مشن متحرک ہو گئی ہے،متاثرہ علاقوں سے متاثرہ خاندانوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کا بوٹ آپریشن کے ذریعے انخلا جاری ہے۔