لاہور(جنرل رپورٹر)میو اسپتال لاہور کے بورڈ آف مینجمنٹ نے اسپتال کے گریڈ 19 کے ایک افسر کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی حالیہ کارروائی کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی بھی کارروائی میں قانونی تقاضوں اور ضابطہ کار کو نظرانداز کیا گیا ہے تو اس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔بورڈ آف مینجمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ زیرِ التوا قانونی کارروائی پر کوئی رائے دیے بغیر اس امر پر تشویش کا اظہار کیا جاتا ہے کہ اطلاعات کے مطابق متعلقہ افسر کو قانونی وارنٹ پیش کیے بغیر اور مقررہ قانونی طریقۂ کار پر عمل کیے بغیر دفتر سے تحویل میں لیا گیا۔