• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ پولیس کی اولین ترجیح،ایس ایس پی انویسٹی گیشن

لاہور(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے کہا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ پولیس کی اولین ترجیح ہےایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور محمد نوید کی زیرِ صدارت انویسٹی گیشن ہیڈ کوارٹرز میں تبدیلیِ تفتیش فرسٹ بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ماڈل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن اور سول لائنز ڈویژن کے ایس پیز نے شرکت کی۔اجلاس میں قتل، امانت میں خیانت، چیک ڈس آنر، اغواء، دھوکہ دہی اور چوری سمیت 27 مقدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا.
لاہور سے مزید