سدھو موسے والا کے قتل کے بعد قاتلوں کی جشن مناتے ہوئے ویڈیو سامنے آگئی

July 06, 2022

ممبئی (این این آئی)بھارت کے معروف پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل کے بعد کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی ہے۔بھارتی میڈیا نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر سدھو موسے والا کے قاتلوں کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں وہ ایک گاڑی میں سفر کرتے اور جشن مناتے نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں سدھو موسے والا کے قاتلوں کے ہاتھوں میں اسلحہ بھی دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ پس منظر میں گانے کی آواز بھی آرہی ہے۔