پاکستان میں ماحولیات کے کرائسز چل رہے ہیں، شیری رحمٰن

July 06, 2022

فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمٰن نے کہا ہے کہپاکستان میں ماحولیات کے کرائسز چل رہے ہیں، پاکستان اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ملکوں میں پانچویں یا چھٹے نمبر پر ہے۔

اپنے ایک بیان میںشیری رحمٰن نے کہا کہ ملک میں مون سون 87 فیصد تک زیادہ ہے، پری مون سون میں بھی بارشیں زیادہ ہوئیں ہیں۔

شیری رحمٰن نے کہا کہ بلوچستان میں مون سون کے دوران 39 اموات رپورٹ ہوئی، مون سون بارشوں سے اب تک 77 اموات ہوئی ہیں، 77 اموات ہونا کوئی چھوٹی بات نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ رواں ہفتے شدید بارشوں کا الرٹ جاری ہوا، ہمیں احتیاط کرنا ہوگی، بارشوں کے باعث ڈیمز کو بھی تقویت ملی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کی وجہ سے جنگلات کی آگ میں بھی اضافہ ہوا،یہ سب گلوبل وارمنگ کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صوبوں کو وفاقی حکومت سے وسائل کی ضرورت ہے تو متعلقہ اداروں سے بات کرنی ہوگی، ملک میں طویل المدتی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے، اداروں کی وارننگ کو سنجیدہ لینے سے اموات کم ہوسکتی ہیں۔