بارشوں سے جھمپیر کے قریب ریلوے ٹریک متاثر، ٹرینوں کی آمد و رفت میں غیر معمولی تاخیر

July 06, 2022

کراچی اور گرد و نواح میں گزشتہ روز سے جاری تیز بارش کے دوران جمپیر کے قریب ریلوے ٹریک متاثر ہونے سے اندرون ملک آنے اور جانے والی ٹرینوں کی آمد اور روانگی میں غیر معمولی تاخیر ہوئی ہے۔

ترجمان ریلوے کے مطابق جھمپیر ٹریک کی خرابی کی وجہ سے ریل گاڑیوں کی آمد و رفت میں تاخیر ہے، بدھ کو کراچی سے چلنے والی گاڑیوں کے متوقع اوقات کچھ اس طرح ہیں۔

کراچی سے پہلی ٹرین رحمان بابا صبح 10:00 بجے روانہ ہونی تھی جو کہ شام 07:30 بجے روانہ ہو چکی ہے۔

ہزارہ ایکسپریس صبح 05:50 پر روانہ ہونے والی رات 9 بجکر 20 منٹ پر روانہ ہو گئی، صبح 7 بجے چلنے والی عوام ایکسپریس رات 12 بجے روانہ ہو گی۔

شالیمار ایکسپریس صبح 06:00 کے بجائے رات 12:00 بجے روانہ ہو گی جبکہ شام 06:00 بجے روانہ ہونے والی بولان میل رات 12:30 پر روانہ ہو گی۔

شام 7 بجکر 30 منٹ پر چلنے والی فرید ایکسپریس رات 1 بجکر 30 منٹ پر روانہ ہو گی جبکہ رات 10:00 بجے روانہ ہونے والی خیبر میل رات 02:30 پر روانہ ہو گی۔

بہاء الدین زکریا ایکسپریس شام 06:00 بجے روانہ ہونے والی تھی، جو اب رات 03:00 بجے روانہ ہو گی اور رات 11:00 بجے روانہ ہونے والی سکھر ایکسپریس صبح 04:00 روانہ ہو گی۔

دوپہر 01:00 بجے روانہ ہونے والی پاکستان ایکسپریس صبح 04:00 بجے روانہ ہو گی جبکہ دوپہر 02:00 بجے روانہ ہونے والی علامہ اقبال ایکسپریس صبح 04:30 پر روانہ ہو گی۔

شام 05:00 بجے روانہ ہونے والی ملت ایکسپریس صبح 4 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہو گی اور شام 5 بجکر 30 منٹ پر چلنے والی تیزگام ایکسپریس صبح 5 بجے روانہ ہو گی۔

دوپہر 03:30 بجے روانہ ہونے والی قراقرم ایکسپریس صبح 05:30 پر روانہ ہوگی جبکہ شام 04:30 پر روانہ ہونے والی کراچی ایکسپریس صبح 06:00 بجے روانہ ہو گی۔

رات 9 بجے روانہ ہونے والی سر سید ایکسپریس 5 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہو گی اور شام 04:00 بجے روانہ ہونے والی پاک بزنس ایکسپریس صبح 06:30 پر روانہ ہو گی۔

رات 10:00 بجے روانہ ہونے والی گرین لائن صبح 07:00 بجے روانہ ہو گی جبکہ شام 07:30 روانہ ہونے والی شاہ حسین ایکسپریس صبح 07:30 پر روانہ ہو گی۔