عمران ریاض کے خلاف 20 مقدمات ہیں، ملک احمد خان

July 07, 2022

وزیر قانون پنجاب ملک احمد خان نے کہا ہے کہ گزشتہ رات اٹک سے گرفتار کیے گئے عمران ریاض کے خلاف 20 کے قریب مقدمات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران ریاض نے اداروں کے خلاف ایک وڈیو سوشل میڈیا چینل پر ڈالی، کوئی بھی ایسا مواد جو سیکیورٹی کے خلاف ہوگا اس پر پابندی ہے۔

وزیر قانون پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران ریاض قانون سے بالا نہیں، انہوں نے آئین اور قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔

ملک احمد خان نے مزید کہا کہ آپ تنقید سے آگے جاکر ذاتی ایجنڈا چلا رہے ہیں جو پاکستان کی سالمیت کے خلاف ہے۔

دوسری جانب عمران ریاض کو اٹک کی مقامی عدالت میں پیش کردیا گیا۔