بابر اعظم کی ارشد ندیم کو مبارکباد

August 08, 2022

کرکٹرز بھی کامن ویلتھ گیمز میں کافی دلچسپی دکھا رہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ارشد ندیم کو گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

بابر اعظم کا کہنا ہے کہ جسم ٹوٹا ہوا تھا پر ہمت ہمالیہ سے بھی بلند تھی، ارشد ندیم نے قوم کو قابل فخر بنادیا۔

بابر اعظم نے مقابلے کا نتیجہ آنے کے کچھ ہی دیر بعد اپنے پیغام میں کہا کہ ارشد ندیم کو پاکستان کے لئے میڈل لانے پر سیلوٹ پیش کرتا ہوں۔