محرم کا فول پروف سیکیورٹی پلان بنایا گیا ہے: فیاض چوہان

August 08, 2022

—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی نگرانی میں محرم کا فول پروف سیکیورٹی پلان بنایا گیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں 1 لاکھ 94 ہزار 86 اہلکار اور رضاکار سیکیورٹی پر تعینات ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ڈرون کیمروں کی مدد سے مرکزی جلوسوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے کابینہ ممبران کو اضلاع میں ذمے داریاں دی ہیں۔

فیاض چوہان کا یہ بھی کہنا ہے کہ موبائل سروس کی معطلی سیکیورٹی پلان کاحصہ ہے، شر انگیز مواد کی نشر و اشاعت پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی۔