عدیل چوہدری شادی کب کر رہے ہیں؟

August 10, 2022

عدیل چوہدری - فائل فوٹو

جیو ٹی وی سے نشر کیے جانے والے مقبول ڈرامہ سیریل فاسق میں مرکزی کردار ادا کرنے والے پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار و گلوکار عدیل چوہدری ایک سے دو سال میں شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر گلوکار کے انٹرویو کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

انٹرویو میں ان سے شادی کے حوالے سے سوال کیا گیا کہ وہ شادی کب کر رہے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’’جب آپ کسی اچھی سی لڑکی سے ملوا دیں، ویسے شادی جلدی کر لینی چاہیئے، میں بھی بس 1 سے 2 سال میں کرلوں گا، اس سے زیادہ نہیں‘‘۔

عدیل چوہدری نے2007 میں گلوکاری سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور انڈسٹری میں ایک الگ پہچان بنالی۔

بعد ازاں 2012 میں جیو ٹی وی کے ڈرامہ سیریل ’’یہ زندگی ہے‘‘ سے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا اور کئی میگا ہٹ ڈراما سیریلز اور فلموں میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے پاکستان فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ بالی ووڈ میں بھی اپنا لوہا منوایا۔