لندن میں چینی سفیر کی طلبی، تائیوان معاملے پر تحفظات

August 10, 2022

تائیوان کے معاملے میں چین کے ردعمل پر برطانیہ میں چینی سفیر کو طلب کرلیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا کہ تائیوان کے معاملے میں چینی رویے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ چین کا جارحانہ رویہ خطے کے امن واستحکام کے لیےخطرہ ہے۔

دوسری جانبچینی سفارخانہ کا کہنا ہے کہ چین کے تائیوان سے متعلق ردعمل پر برطانیہ کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔ امریکی اسپیکر کے دورہ تائیوان پر چین کا ردعمل جائز اور ضروری تھا۔

چینی سفارتخانے کے مطابق تائیوان چین کی سرزمین کا ایک لازم و ملزوم حصہ ہے۔ برطانیہ سمیت کسی بھی ملک کو چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت کاحق نہیں۔