آرمی چیف سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

August 11, 2022

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی Sandhurst میں بطور مہمان خصوصی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اپنے دورے میں برطانوی فوجی قیادت سے ملاقات بھی کریں گے۔