ایران نے سابق امریکی مشیر کو قتل کرنے کی سازش کا الزام مسترد کردیا

August 12, 2022

تہران (اے ایف پی) ایران نے امریکا کے اس الزام کو ’افسانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے کہ اس نے اپنے اعلیٰ فوجی سربراہ کے قتل کے بدلے میں امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر جان بولٹن کو قتل کرنے کے لیے سازش کی۔ترجمان نصیر کنانی نے کہا کہ امریکی محکمہ انصاف، ٹھوس ثبوت پیش کیے بغیر ایسے الزامات عائد کرکے افسانے کا ایک نیا مرحلہ تیار کر رہا ہے. امریکا کا یہ دعویٰ ایران اور اہم بڑی طاقتوں کے درمیان جوہری معاہدے کی بحالی پر ہونے والے مذاکرات کے ایک اہم مرحلے پر سامنے آیا ہے جس سے واشنگٹن 2018 میں دستبردار ہوگیا تھا، بعد ازاں اس نے پھر اس معاہدے کو بحال کرنے کی بات کی جس پر اب ایران بھی غور کر رہا ہے اور یورپی یونین کے ثالثوں نے اسے ʼحتمی متنʼ قرار دیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نصیر کنانی نے کہا کہ امریکی محکمہ انصاف، ٹھوس ثبوت پیش کیے بغیر ایسے الزامات عائد کرکے افسانے کا ایک نیا مرحلہ تیار کر رہا ہے۔نصیر کنانی نے کہا کہ اس بار وہ (امریکی) ایک ایسی سازش لائے ہیں جس میں انہوں نے جان بولٹن جیسے لوگوں کو شامل کیا ہے جن کا سیاسی کیریئر ناکام ہوگیا۔ایران نے مضحکہ خیز الزامات کی بنیاد پر ایرانی شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی اقدام کے خلاف خبردار کیا ہے۔