14 اگست سے31 اگست 1947 چند اہم واقعات

August 12, 2022

ساتھیو! ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ پاکستان کے معرضِ وجود میں آنے کے بعد یعنی 14 اگست سے31 اگست تک کیا اہم واقعات رونما ہوئے تھے۔

* 14اگست پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ کراچی میں علامہ شبیر احمد عثمانی اور ڈھاکا میں مولانا ظفر احمد عثمانی نے پاکستان کا قومی پرچم لہرانے کی رسم انجام دی۔

* 15اگست: پاکستان اور بھارت کے مابین مشترکہ دفاعی کونسل کا قیام عمل میں آیا۔

* 16اگست:۔ ریاست بہاولپور کے وزیر اعظم مشتاق احمد گورمانی نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی درخواست پیش کی۔ مصر نے پاکستان کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے درخواست پیش کی۔ وزیر اعظم لیاقت علی خاں مشترکہ دفاعی کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لئے نئی دہلی روانہ ہوگئے۔

* 7اگست:۔ حکومت نے اعلان کیا کہ پاکستان کی بری فوج کا ہیڈ کوارٹر روالپنڈی میں اور فضائی فوج کا ہیڈ کوارٹر کراچی میں ہوگا۔

* 18اگست:۔ سلامتی کونسل نے پاکستان کو اقوام متحدہ کا رکن بنانے کی تجویز منظور کرلی۔ حافظ عبدالمجید کو پنجاب کو پنجاب کا چیف سیکرٹری مقرر کردیاگیا۔

* 19اگست:۔ پاکستان کے سرکاری دفاتر میں کام کا آغاز ہوا۔

* 21اگست:۔ نظام حیدرآباد دکن نے حیدرآباد دکن کو ایک آزاد خود مختار ریاست قرار دینے کا اعلان کیا۔

* 22اگست:۔ حکومت پاکستان نے دفاتر میں جمعہ کو آدھی چھٹی منظور کی۔ پاکستان اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کا اعلان ہوا۔ ایران نے پاکستان کو اس کے قیام کے پہلے دن ہی تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

* 25اگست:۔ کراچی میونسپل کارپویشن نے قائد اعظم کے اعزاز میں استقبالیہ دیا۔

* 27اگست:۔ پاکستان میں اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے عالمی ادارہ خوراک وزراعت کارکن بن گیا۔ ریڈیو پاکستان نے مہاجرین کے لئے آدھے گھنٹے کا پروگرام نشر کرنا شروع کیا۔

* 28اگست:۔ قائداعظم بھارت اور پاکستان کے گورنر جنرلوں کی کانفرنس میں شرکت کے لیے لاہور پہنچے۔

* 29اگست:۔ کراچی کے سینماوں میں پاکستان کی پہلی دستاویزی فلم دکھائی گئی یہ فلم12اگست سے15اگست1947کے دوران رونما ہونے والے واقعات پر مشتمل تھی۔

* 31اگست:۔ پنجاب باونڈری فورس ختم کردی گئی۔ قائد اعظم نے لاہور ریڈیو اسٹیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈکلف ایوارڈ غیر منصفانہ ناقابل فہم بلکہ غیر معقول ہے، اسے ہم پر زبردستی مسلط کیا گیا ہے۔