• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

1۔ آپ کی دونوں بھنوؤں کی درمیانی جگہ کو گلابیلا (Glabella) کہتے ہیں۔

2۔ بارش کے بعد جو مٹی سے خوشبو اٹھتی ہے اس کو پیچی کور (Petrichor) کہتے ہیں۔

3۔ آپ کے جوتوں کے تسموں کے آخر پر جو پلاسٹک یا میٹل کی کوٹنگ ہوتی ہے اس کو ایگلٹ (Aglet) کہتے ہیں۔

4۔ آپ کے پیٹ میں کبھی کبھار جو گڑ گڑ کی آواز آتی ہے اس کو ویمبل (Wamble) کہتے ہیں۔

5۔ نئے پیدا ہونے والے بچے کی آواز یا چیخ کو ویجیٹس (Vagitus) کہتے ہیں۔

6۔ کانٹے یعنی فورک کے تیز نوکیلے سروں کو ٹائینز (Tines) کہتے ہیں۔

7۔ پیزا کے ڈبے میں چھوٹا سا پلاسٹک ٹیبل ہوتا ہے، وہ باکس ٹینٹ (Box tent) کہلاتا ہے۔

8۔ آنے والے پرسوں کو اورمارو (Overmorrow) کہتے ہیں۔

9۔ آپ کی ہاتھ یا پاؤں کی چھوٹی انگلی مینیمس (Minimus) کہلاتی ہے۔

10۔ انگریزی حروف آئی i اور جے j کے اوپر جو نقطہ ہوتا ہے اسے ٹِٹل Tittle کہتے ہیں۔