• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا آپ جانتے ہیں کہ بخار میں جسم گرم کیوں ہوتا ہے؟

وارث علی

بخار اصل میں امیون سسٹم کا ایک رسپانس ہے۔ جب ہمارے جسم میں کوئی جراثیم داخل ہوتا ہے تو امیون سسٹم اس کو ختم کرنے کے لیے عمل کرتا ہے، امیون سسٹم کے سیلز اس جراثیم کو مارنے کے لیے حرکت میں آتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ امیون سسٹم دماغ کے hypothalamus میں موجود thermostat کو سگنل بھیجتا ہے(پایروجنز کے ذریعے) کہ جسم کا درجہ حرارت بڑھا دیا جائے۔ 

درجہ حرارت کے بڑھنے سے امیون سسٹم کے اینزیمز زیادہ اچھے سے عمل کرتے ہیں۔ لیکن ایک خاص حد سے زیادہ درجہ حرارت جسم کے ٹشوز کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں زیادہ اضافے سے اینزیمز بھی خراب ہوجاتے ہیں، اور ساتھ ہی دماغ کے نیورنز پر بھی برا اثر پڑتا ہے۔

جسم میں درد کی وجہ inflammation reaction ہوسکتی ہے۔ یا پھر زیادہ درجہ حرارت سے درد کا سگنل دماغ کو بھیجنے والے نیورنز بھی ایکٹیو ہوسکتے ہیں۔ درد اور تھکاوٹ کی کیفیت جسم کو آرام کرنے پر مجبور کرتی ہے۔