پولیس نے میرے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے، رانا مشہود

August 13, 2022

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مشہود کا کہنا ہے کہ پولیس نے میرے گھر پر بھی چھاپہ مارا ہے۔

اپنے بیان میں رانا مشہود نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد میں ہیں۔

رانا مشہود نے کہا کہ وہ پولیس کے چھاپے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، پنجاب پولیس اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

اس سے قبل پنجاب پولیس نے آج صبح وزیر اعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی عطاء اللّٰہ تارڑ کی گرفتاری کے لیے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔