پنجاب انفارمیشن کمیشن نے صوبائی حکومت سے پولیس سکیورٹی مانگ لی

August 14, 2022

لاہور(آصف محمودبٹ)پنجاب انفارمیشن کمیشن نے صوبائی حکومت سے حساس نوعیت کے کیسوں کی سماعت کے دوران پولیس سکیورٹی مانگ لی کمیشن کی طرف سے پنجاب حکومت کوبھیجے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ حساس کیسز میں محکموں کے افسران اور جذباتی شکایت کنندگان کے درمیان تلخی اور جھگڑوں کے پیش نظر کمیشن میں پولیس کی سیکورٹی فراہم کی جائے چیف انفارمیشن کمشنر محبوب قادر شاہ نے کہا ہے کہ انفارمیشن کمیشن کو سول عدالت کا درجہ حاصل ہےکمیشن میں زیر سماعت زیادہ تر کیسز میں شہریوں کی طرف سے حساس معلومات مانگی جاتی ہیں کئی کیسوں میں حساس معلومات کے افشاء میں محکموں کو استثنیٰ ملنے کے باوجود شکایت کنندگان مطلوبہ معلومات افشاء کرنے پر بضد ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سماعت کے دوران تلخ جملوں کا ستعمال ہوتا ہے۔