کویت نے 6 سال بعد ایران میں سفیر تعینات کردیا

August 15, 2022

کویت کے نئے سفیر ایرانی وزیر خارجہ کو اپنی سفارتی اسناد پیش کر رہے ہیں۔

کویت نے 6 سال بعد ایران میں سفیر تعینات کر دیا، 2016 میں کویت نے تہران سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا تھا۔

کویتی سفیر عبداللّٰہ ال منیخ نے اپنی سفارتی اسناد ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کو پیش کیں۔

دونوں ممالک کی وزارت خارجہ نے تہران میں نئے کویتی سفیر کی تعیناتی کی تصدیق کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ اقدام ایسے وقت میں ہوا ہے جب سعودی عرب ایران کے ساتھ بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔

سعودی عرب نے ایران سے پچھلے سال براہ راست مذاکرات شروع کیے تھے۔

سعودی وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ عراق کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے 5 دور مکمل ہوئے ہیں لیکن ابھی مزید بہتری باقی ہے۔

دوسری طرف متحدہ عرب امارات بھی ایران میں اپنا سفیر تعینات کرنے پر کام کر رہا ہے۔