کھوسٹ واقعے کی صاف و شفاف تحقیقات کرائی جائیں،اے این پی

August 16, 2022

کوئٹہ( پ ر) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر ملک عثمان اچکزئی نے کھوسٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسکی صاف و شفاف تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن کے قیام اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کامطالبہ کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی طالب علم شمشاد کاکڑ کو شہید کیا گیا ۔انہوں نے مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنے کی حمایت کا اعلا ن کیا اور کہا کہ جو بھی واقعہ میں ملوث ہے انکے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیاجائے انہوں نے کہا کہ پشتون علاقوں کے پرامن حالات کو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خراب کیا جارہا ہے ، لیکن عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت اور کارکن اس طرح کے حربوں سے کبھی پیچھے ہٹنے والے نہیں، ہم اپنے عوام کے حقوق اور ان کے روشن مستقبل کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ پارٹی واقعے کے خلاف پارلیمان کے اندر اور باہر احتجاج کرکے اپنی آواز اٹھائے گی۔ معصوم اور بے گناہ پشتونوں کے خون سے ہولی کھیلنے کا سلسلہ بند کیا جائے پشتونوں کو مارنے والے ہوش کے ناخن لیں کسی کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ ہمیں ہمارے گھروں تک محدود کریں، شہید خالقداد بابڑ کا کا قتل پشتون کش واقعات کی کڑی ہے۔