قائد اعظم سے مصافحہ کرنے والا کیپٹن کونسی معروف شخصیت ہے؟

August 16, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

سابق صدر جنرل ضیاء الحق کے بیٹے پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ اعجاز الحق نے قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ اپنے والد کی یادگار تصویر شیئر کر دی۔

اعجاز الحق کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے والد سابق صدر جنرل ضیاء الحق قائد اعظم محمد علی جناح سے مصافحہ کر رہے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ض) کے سربراہ نے تصویر کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یہ نایاب تصویر 1948ء میں لی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی لکھا کہ 1948ء میں قائد اعظم محمد علی جناح سے ضیاء الحق نے خیبرپختون خوا کے ضلع نوشہرہ کے ایک گاؤں میں ملاقات کی تھی۔

واضح رہے کہ سابق آرمی چیف ضیاءالحق 17 اگست 1988ء کو بہاولپور کے قریب سی ون 30 کے حادثے میں جا ں بحق ہو گئے تھے، حادثے میں پاک فوج کے 10 اعلیٰ افسران، امریکی سفیر آرنلڈ ایل رافیل سمیت طیارے میں سوار تمام 30 افراد لقمہ اجل بن گئے۔