بھارتی ویب سائٹ پر پاکستانی پرچم کس نے لہرایا؟

August 16, 2022

مصر میں بھارتی سفارتخانے کی ویب سائٹ کو کشمیر فریڈم فائٹرز کی جانب سے ہیک کر لیا گیا۔

کشمیر فریڈم فائٹرز کی جانب سے بھارتی ویب سائٹ ہیک کرنے کے بعد ویب سائٹ پر پاکستانی پرچم بھی لگایا گیا ہے۔

کشمیر فریڈم فائٹرز نے بھارتی ویب سائٹ پر کشمیر کو آزاد کرنے کا پیغام بھی جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ کشمیر فریڈم فائٹرز کی جانب سے یہ اقدام بھارت کے یومِ آزادی کے موقع پر اٹھایا گیا تھا۔