کچہری کے مختلف حصوں میں بارش کا پانی جمع ، شہریوں اور وکلا کو دشواری کا سامنا

August 17, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)موسم برسات ضلع کچہری میں سائلین کے لئے مشکلات کا پیغام لے کر آ گیا ، شدید بارش سے کچہری کے مختلف حصوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ، بجلی کی بندش کے باعث کچہری میں حبس میں اضافہ ہوگیا ، شہریوں اور وکلا کو کام کرنے میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا ، دور دراز سے آنے والے شہری ناقص انتظامات کے باعث شدید متاثر ہوئے ، سہولیات کی کمی اور ناقص انتظامات پر شہری سراپا احتجاج بن گئے، شہری محمد اسماعیل نے کہا کہ انتظامیہ کو چاہئے کہ شہر کے دیگر حصوں کی طرح کچہری کے مختلف حصوں پر بھی توجہ دیں،محمد کامران نے کہا کہ کہ ضلع کچہری خود مسائل کا گڑھ بن چکی ہے، افضل اور رمضان نے بتایا کہ ضلع کچہری میں سکیورٹی کے انتظامات بھی ناکافی ہیں ۔