امیتابھ بچن بھی ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے مداح نکلے

August 17, 2022

تارک مہتا کا الٹا چشمہ 2008 میں شروع ہوا تھا

بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن بھی مشہور بھارتی ٹیلی ویژن سیریل’تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ‘ کے مداح ہیں۔

امیتابھ بچن نے اپنے مشہور ٹی وی شو’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے دوسرے راؤنڈ میں شو کے کنٹسٹینٹ ویمل سے سوال کیا کہ’مشہور ٹیلی ویژن سیریل تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی ویورشپ کیسی ہے؟

اداکار نےکنٹسٹینٹ ویمل کے اس سوال کے صحیح جواب دینے پر بتایا کہ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ 2008 میں شروع ہوا تھا اور اب تک اس سیریل کی 3 ہزار سے زائد اقساط نشر ہو چکی ہیں۔

جس کے بعد ویمل نےاداکار سے پوچھا کہ’کیا آپتارک مہتا کا الٹا چشمہ دیکھتے ہیں؟‘

امیتابھ بچن نے جواب میں کہا کہ’جیسا کہ یہ مقبول شوز میں سے ایک ہے اس لیے وہ بھی یہ سیریل دیکھتے ہیں‘۔

خیال رہے کہامیتابھ بچن کے ٹی وی شو کے سیزن 14 کا 7 اگست سے آغاز ہوگیا ہے۔