شہباز شریف اوروزراء کی نااہلی والااوپن اینڈشٹ کیس ہے،عندلیب عباس

August 19, 2022

لاہور ( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کی رہنما عندلیب عباس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزراء کی نااہلی والا اوپن اینڈ شٹ کیس ہے،ریاست کو مطلوب ملزم نواز شریف، اسحاق ڈار، سلیمان شہباز کیساتھ بیٹھ کر رہاست کے معاملات ڈسکس ہو رہے ہیں،ریاستی راز مجرموں اور ملزموں کیساتھ فاش کرنا اس کی اجازت قانون اور آئین نہیں دیتاہم آتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ یہ کاپی بائیں نہیں دائیں ہونی چاہئےپھر ہم درخواست لیکر آتے ہیں تو کہا جاتا ہے کہ اس پر دستخط نہیں ہیں۔ دوبارہ سے تصدیق کروا کر لائیں،یہ ہمیں چکر دلوا رہے ہیںآج انہوں نے کہا ہے کہ جو درخواست میں شہباز کی نااہلی کی استدعا کی ہے وہ آرٹیکل 62 کی بجائے 63 میں آتی ہےآئین کا آرٹیکل 63 میں سپیکر قومی اسمبلی کی مداخلت ہوتی ہے ۔