چیتے اور کچھوے کی بےمثال دوستی، ویڈیو وائرل ہوگئی

September 19, 2022

سوشل میڈیا پر چیتے اور کچھوے کے کھیلنے کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، شیر اپنا سر کچھوے کے سخت خول سے رگڑ رہا ہے۔

کچھ دیر پارک میں مٹرگشت کرنے کے بعد چیتا دوبارہ اپنا سر کچھوے کے خول سے رگڑتا ہے۔

یہ ویڈیو امریکا کے کارسن اسپرنگز وائلڈ لائف نے شیئر کی ہے، کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ پینزی اور ٹیوزدے بہترین دوست ہیں، آپ ان سے کارسن اسپرنگز میں مل سکتے ہیں۔

اس وائرل ویڈیو کو اب تک 11 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔